تلنگانہ

کھمم میں کتوں کا حملہ معصوم بچہ ہلاک۔ حالیہ دنوں میں تلنگانہ میں دوسرا واقعہ

کھمم: ریاست تلنگانہ میں کتوں کے حملے میں ایک اور کمسن بچے کی جان‌چلی‌گئی۔کھمم ضلع کے رگھوناتھاپالم منڈل کے پوٹانی تانڈہ میں کتوں کے حملے میں بھرت نامی ایک پانچ سالہ لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 12 مارچ کی شام کو کتوں نے بھرت پر اس کے گھر کے سامنے اس وقت حملہ کردیا جب وہ  کھیل رہا تھا، شدید زخمی لڑکے کو علاج‌کیلے حیدرآباد کے ہاسپٹل لے جایا‌جارہا تھا کہ اس نے راستہ میں ہی دم‌ توڑ دیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں حیدرآباد میں پانچ سال‌کا‌بچہ کتوں کے حملہ میں ہلاک ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button