نیشنل

ہمہ جہت ترقی کےلئےایس ڈی پی آئی کوکامیاب کریں۔ اشرف ماچار

رائچور: سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک کے سکریٹری اشرف ماچرنےکہاکہ ریاست میں جوں جوں اسمبلی انتخابات قریب آتے جارہےہیں لوگوں کےتوقعات بڑھتےجارہے ہیں۔ آزاد ہندوستان میں کئی انتخابات آئے اور چلے گئے۔ مختلف پارٹیوں کے ایم ایل اے جن کو ہم نے ووٹ دیا تھا وہ جیت گئے۔اسی طرح کانگریس، بی جے پی اورجے ڈی ایس پارٹیوں کی حکومتیں آتی اور جاتی رہی ہے۔ تاہم ابھی تک عوام کے مسائل جوں کےتوں ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کےریاستی سکریٹری اشرف ماچررائچورمیں پریس کانفرنس سےخطاب کررہےتھے۔

انہوں نےکہاکہ بی جے پی نے فرقہ پرستی کے ذریعےہی الیکشن جیتا ہے۔ اوربی جےپی کے دورمیں ترقی میگنفائنگ گلاس سے تلاش کرنے کے باوجود نظر نہیں آتی۔ انہوں نےکہاکہ40 فیصد کرپشن کے ذریعے سرکاری خزانے کو لوٹا گیا۔ انہوں نےکہاکہ اگر بی جے پی کا یہی حال ہے تو کانگریس منقسم خانہ ہے۔ اس نے حکومت کی ناکامیوں کو اجاگرنہیں کیا اور اپوزیشن کا احتساب کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ یہاں کے لوگ دو قومی جماعتوں کی اس حالت سے تنگ آچکے ہیں۔ اشرف ماچرنے کہا کہ اس بار لوگ تبدیلی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کی جانب سے انیس حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کیاجاچکاہے۔ اور ان حلقوں میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ SDPI ایک جامع، بدعنوانی سے پاک حکمرانی کا وعدہ کرتی ہے۔ جہاں ہماری پارٹی کی حکومت ہے وہاں کے بلدیاتی نمائندوں کی طرز حکمرانی پر نظر ڈالیں تو ْحقیقت کاپتہ چل جائے گا۔انہوں نے رائچورشہرحلقےکی ہمہ جہت ترقی کےلئےایس ڈی ہی آئی امیدوارسیداسحاق حسین کوکامیاب کرنےکی عوام سےاپیل کی۔پریس کانفرنس میں ضلع صدر توصیف احمد ضلع جنرل سکریٹری جیلانی پاشاہ ضلع نائب صدر متین انصاری موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button