نیشنل

رام مندر کے افتتاحی تقریب کے دن ملک بھر میں مرکزی حکومت کے دفاتر کو آدھے دن کی چھٹی

نئی دہلی _ مرکزی حکومت نے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی تقریب کے دن تمام سرکاری دفاتر  اور اداروں کو آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے  بتایا جاتا ہے ملک بھر میں ہزاروں لوگ اس مہینے کی 22 تاریخ کو منعقد ہونے والے رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس تناظر میں مرکزی حکومت نے 22 جنوری پیر کو ملک کے تمام سرکاری دفاتر میں آدھے دن کی تعطیل کا اعلان کیا  ہے

 

واضح کیا گیا ہے کہ یہ چھٹی مرکزی حکومت کے زیر انتظام تمام دفاتر پر لاگو ہے۔تقریب میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے ملک میں تمام مرکزی حکومت کے دفاتر، مرکزی اداروں اور مرکزی صنعتی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس آدھے دن کی چھٹی کا اطلاق پروگرام کے مکمل ہونے تک ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button