بزنس

پرائیویٹ ٹیلی کام کمپنیوں کو بڑا نقصان، بی ایس این ایل کو فائدہ

پرائیویٹ ٹیلی کام کمپنیاں جیسے ریلیانس جیو، بھارتی ایئرٹیل، اور ووڈافون آئیڈیا اپنے ٹیرف بڑھانے کی وجہ سے صارفین کھو رہی ہیں۔ جولائی میں کال اور ڈیٹا چارجز میں 10 سے 27 فیصد اضافہ کرنے کے بعد ان کمپنیوں نے ستمبر تک ایک کروڑ سے زیادہ صارفین گنوا دیے ہیں۔

– ریلائننس جیو : 79.69 لاکھ صارفین کم ہو گئے۔

– بھارتی ایئرٹیل: 14.34 لاکھ صارفین کم ہوئے۔

– ووڈافون آئیڈیا: 15.53 لاکھ صارفین کھو دیے۔

 

سرکاری ٹیلی کام کمپنی بی ایس این ایل نے 8.5 لاکھ نئے صارفین حاصل کیے اور اس کے کل صارفین 9.18 کروڑ ہو گئے ہیں۔

مجموعی صارفین:

– ریلائنس جیو: 46.37 کروڑ

– بھارتی ایئرٹیل: 38.34 کروڑ

– ووڈافون آئیڈیا: 21.24 کروڑ

 

زیادہ چارجز کی وجہ سے لوگ بی ایس این ایل کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ یہ کم قیمت میں اچھی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button