بزنس
حیدرآباد میں فلائٹ ریسٹورینٹ

حیدرآباد: زندگی میں کم از کم ایک بار ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی خواہش بہت سے لوگوں کی ہوتی ہے لیکن یہ ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔اگر آپ قطب اللہ پور کے گنڈی میسماں علاقے میں قائم کے وی آر فِلائٹ ریسٹورنٹ جائیں تو آپ کو ہوائی جہاز میں سفر کرنے جیسا تجربہ حاصل ہوگا۔
اس ریسٹورنٹ میں آنے پر آپ کا ویلکم ڈرنک سے استقبال کیا جاتا ہے نشستیں ہوائی جہاز جیسی ہوتی ہیں سیٹ بیلٹ باندھنے کی اعلانات کیے جاتے ہیں اور عملہ ایئر ہوسٹس کی طرح کے لباس میں ملبوس ہوتا ہے اور اسی انداز سے پیش آتا ہے۔
اس فِلائٹ تھیمڈ ریسٹورنٹ کو قائم کرنے میں تقریباً 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔