بزنس

سونا چاندی اب عام لوگوں کے بس سے باہر – قیمتیں آسمان چھو گئی

بین الاقوامی منڈی کے اثرات کے باعث ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ حیدرآباد بلیئن مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ 24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر تقریباً 1,78,850 روپے تک جا پہنچی،

 

جبکہ 22 کیرٹ 10 گرام سونا 10,800 روپے کے اضافے کے ساتھ 1,63,950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب فی کلو چاندی کی قیمت 4,25,000 روپے پر برقرار ہے۔

 

عالمی بازار میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت فی اونس 5,500 ڈالر کی سطح عبور کر چکی ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور دنیا بھر میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی طرف راغب ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

 

بھارت میں شادیوں کے سیزن کے قریب آتے ہی اس سطح پر قیمتوں میں اضافہ عام اور متوسط طبقہ کے لیے تشویش کا سبب بن گیا ہے۔ سونے کی قیمت کے ساتھ ساتھ 3 فیصد جی ایس ٹی اور میکنگ چارجز کی اضافی وصولی نے صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button