بزنس

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 10 گرام 24 کیرٹ سونا 2,890 روپے سستا

حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں ہفتہ کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں تقریباً تین ہزار روپے کی کمی سے خریداروں کو بڑی راحت ملی ہے۔

 

گڈ ریٹرنز ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح 10 بجے حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں 24 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت 1,58,240 رہی۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں اس قیمت میں 2,890 کی کمی ہوئی ہے۔

 

اسی طرح 22 کیرٹ کے 10 گرام زیورات کے سونے کی قیمت 1,45,050 ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 2650ہے۔

 

سونے کی قیمتوں میں اس اچانک گراوٹ کے بعد زیورات خریدنے والے صارفین کی دلچسپی بڑھنے کا امکان ہے۔ تاہم، زیورات کی حتمی قیمت میں میکنگ چارجز، جی ایس ٹی اور دیگر اخراجات شامل ہونے کی وجہ سے دکانوں پر قیمتیں مختلف ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button