تلنگانہ

حیدرآباد کی رائے دُرگ میں ایک ایکڑ زمین کی ریکارڈ قیمت، 269 کروڑ روپے میں نیلامی

 

حیدرآباد کے رائے دُرگ میں ایک ایکڑ زمین نے ریکارڈ قیمت حاصل کی ہے۔ تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن  کی جانب سے منعقدہ زمینوں کی نیلامی میں پی2 پلاٹ کے لئے فی ایکڑ 269 کروڑ روپے کی بولی لگی۔

 

5.38 ایکڑ پر مشتمل پی2 پلاٹ کی نیلامی سے حکومت کو 1,447.22 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔  کے کارپوریشن کے وائس چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ششانک نے بتایا کہ یہ قیمت مقررہ ریزرو قیمت سے 52.3 فیصد زیادہ ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ پی1 پلاٹ کی نیلامی میں فی ایکڑ 264 کروڑ روپے کی قیمت حاصل ہوئی، جس سے حکومت کو مجموعی طور پر 1,386 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ نیلامی کی مجموعی مالیت کا 25 فیصد بطور ابتدائی ادائیگی حکومت کو پہلے ہی موصول ہوچکا ہے۔

 

پی1 اور پی2 پلاٹس کو ملا کر مجموعی طور پر 10.63 ایکڑ زمین کی نیلامی کی گئی، جس سے حکومت کو 2,883.22 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

 

ششانک نے کہا کہ صرف ایک ہفتے کے اندر منعقد ہونے والی دونوں نیلامیوں میں فی ایکڑ 260 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت ملنا رائے دُرگم علاقے میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قیمتیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکمت عملی کے اعتبار سے اہم مقامات پر واقع زمینوں کی طلب کتنی زیادہ ہے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button