انٹر نیشنل

سعودی عرب – خانگی شعبہ میں 60 سال سے زائد عمر کے خارجیوں کی سبکدوش سے متعلق وزارت لیبر کا اہم بیان

ریاض ۔ کے این واصف

سماج کے کچھ گوشوں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ لیبر قوانین کے مطابق سعودی عرب میں برسرے کار خارجی باشندوں کو جن کی عمر ساٹھ سال سے تجاوز کر گئی ہو انھیں لازمی طور پر ملازمت سے سبکدوش کردیا جائے۔ انگریزی روزنامہ عرب نیوز کے مطابق وزارت محنت نے اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔

 

ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں برسرے کا غیر ملکیوں میں پانچ لاکھ ملازمین ایسے ہیں جن کی عمر ساٹھ سال سے زائد ہے اور وہ اپنی ملازمت پر قائم ہیں۔ ڈائریکٹر میڈیا سنٹر وزارت لیبر عبدالعزیز الشمسان نے بھی مقامی میڈیا سے کہا کہ 60 سال عمر سے تجاوز کرنے والے غیرملکی اگر ان کے آجر (کفیل) راضی ہوں تو وہ اپنی ملازمت جاری رکھ سکتے ہیں۔

 

میڈیا ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا سبکدوش کئے جانے والے خارجی باشندے اپنی کفالت اپنے بیٹے کے پاس منتقل کروانے کے مجاز نہیں۔ علاوہ ازیں سبکدوش عمر رسیدہ کو دوسرے ادارے بھی اپنی کفالت میں نہیں لے سکتے۔ ریٹائرمنٹ کی بعد انھیں اپنے وطن جانا لازمی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button