بزنس

آن لائن فراڈ کالز اور میسیجز کی روک تھام کے لئے بینکوں کو آر بی آئی کی اہم ہدایت

حیدرآباد _. سائبر فراڈز پر قابو پانے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ملک کی تمام بینکوں کو "فائنانشیل فراڈ رسک انڈیکیٹر ٹول” (FFRI Tool) استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے، جسے ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے تیار کیا ہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات کہی گئی۔

 

یہ ٹول بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سائبر دھوکہ دہی کی پیشگی معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے وہ چوکنا ہوکر حفاظتی اقدامات کرسکیں گے۔ اس ٹول کے ذریعہ کسی بھی موبائل نمبر کو تین زمرہ جات میں تقسیم کیا جاتا ہے: مِڈ، ہائی اور ویری ہائی رسک، تاکہ فوری طور پر خطرناک نمبروں کو پہچانا جاسکے۔

 

ان خطرناک نمبروں کی فہرست انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C)، نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل اور ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کے چَکْشُو پلیٹ فارم جیسے ذرائع سے بینکوں اور اداروں کے درمیان شیئر کی جائے گی۔

 

ملک کی تمام شیڈول کمرشل بینکیں، چھوٹی مالیاتی کمپنیاں، پیمنٹ بینکس، اور کوآپریٹیو بینکس کو اس ٹول کو اپنے سسٹم سے جوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جب کوئی صارف کسی بھی موبائل نمبر سے آن لائن لین دین کرتا ہے، اگر وہ نمبر پہلے کسی فراڈ سے منسلک ہو تو یہ ٹول فوری خبردار کردے گا۔

 

یہ سسٹم پہلے ہی کئی مشہور اداروں جیسے PhonePe، پینجاب نیشنل بینک، HDFC بینک، ICICI بینک، Paytm اور انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک میں نافذ ہوچکا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button