بزنس

کوئی فارم بھرنے یا شناختی کارڈ دینے کی ضرورت نہیں _ ایس بی آئی سے 20 ہزار روپے تک کرسکتے ہیں تبدیل

حیدرآباد _ 21 مئی ( اردولیکس ڈیسک) جب سے آر بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ  کو  واپس لے لیا جا رہاہے  لوگوں میں کئی شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی  اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ بینک  میں نوٹوں کا تبادلہ کرتے وقت ایک فارم کو بھرنا پڑے گا ۔ نیز کچھ لوگوں کا کہنا ہے  کہ کوئی بھی شناختی کارڈ جمع کروانا پڑے گا ۔ تاہم، اس طرح کی اطلاعات کی ‘اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے  وضاحت کی ہے۔

 

ایس بی آئی نے واضح کیا ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ کے تبادلے کے لیے کوئی فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ 20 ہزار روپے تک براہ راست بینک میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اس نے یہ بھی کہا کہ کوئی شناختی ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے  ایس بی آئی نے اس معاملے کی وضاحت کی ہے۔ اس سلسلہ میں تمام بینک برانچوں کے لیے ایس بی آئی کے چیف جنرل منیجر (آپریشنز) مرلی دھرن نے احکامات جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button