جنرل نیوز

عازمین حج باادب اورڈرتے ہوے عاشقانہ انداز میں حاضر ہوں _ نظام آباد میں عازمین کا تربیتی کیمپ

نظام آباد 21/ مئ اردو لیکس محمد یوسف الدین خان)اللہ تبارک و تعالیٰ نے جس طرح نماز روزہ زکوة کاحکم دیابالکل اسی طرح حج بیت اللہ کے اداکرنے کاحکم دیا ان‌ خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مفتی رئیس منہاج قاسمی نے حج سوسائٹی ضلع نظام آباد کے زیراہتمام اے این گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر عازمین حج کے دوسرے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حجاج کوچاہیے کہ ریاکاری اورشہرت کے بغیر اس عمل کو انجام دیں نیز حجاج کو چاہیے کہ حرمین شریفین کا ادب واحترام ملحوظ رکھیں

 

اوراس بات کا خوف بھی دل میں ہوں کہ کہیں میرالبیک کہیں ردنہ کردیاجاے اسلئے ہر قسم لغویات فسق اوررفث کے بغیر اس حج والے عظیم الشان رکن کو اداکرنے کی فکر واہتمام کریں اپنے حج کو حج مبروربنانے کی فکرکریں اورحج مقبول وہ حج کہلاتاہے جس میں کوئی برائی نہ ہوں کسی قسم کی ہٹ دھرمی اوربے صبری کامظاہرہ نہ ہوں اپنی وجہ سے کسی دوسرے مسلمان کو ذرہ برابرتکلیف نہ ہوں اس موقع پرمفتی رئیس منہاج قاسمی نے عازمین کی جانب سے بہت سارے سوالات کے جوابات دییے اورپورے اطمینان کے ساتھ عازمین نے سماعت اور تحریر کیا محمدنصیرالدین معتمدحج سوسائٹی نے حکومت ہند کی جانب سے حجاج کو دی گئی ہدایات کی تفصیلات پیش کرتے ہوے حجاج کرام سے خواہش کی کہ وہ تمام ضروری سفری دستاویزات کو حفاظت سے رکھیں اپنی صحت کے حوالہ سے ہمیشہ فکرمند رہیں

 

کھانے پینے میں بے احتیاطی سے اجتناب کریں محمد اظہرفاروقی نائب صدر وسیم احمد خان خازن عبدالحمید افتخاراحمد عبدالقدیر محمدسعداللہ محمد حامد کے علاوہ عبدالباری ومحمد صدیق عمران شریف نے تمام حجاج کا استقبال کیا تمام ترانتظامات گولڈن کیر ویلفرسوسائٹی محلہ پھولانگ کے اراکین ونوجوانان نے انجام دی مفتی رفیق ذاکر قاسمی زیارت مدینہ منورہ کے آداب بیان کرتے ہوے متنبہ کیا کہ حضور علیہ السلام کے ہم پر سب سے زیادہ احسانات ہیں اس لئے آپ پر سلام پیش کریں اوردردوبھیجیں مولاناشیخ اسماعیل عارفی صدرحج سوسائٹی نے تمام شرکاء اجلاس اورمنتظمین کا شکریہ اداکیا

 

اس اجتماع میں عازمین حج کے علاوہ مولاناعبدالقیوم شاکر محمد عبد القدوس کارپوریٹر القاسمی شہر کے معززین سیاسی سماجی اورمذہبی قائدین بشمول محمد عبد الباری ، مرزا افضل بیگ تیجان جنرل سکریٹری سینئر سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی، وسیم احمد خان فیاض الدین امر ایوب، عبدالقیوم این آر آئی ریاض تنہا نثار کلاسک ودیگر نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button