نیشنل

تعمیر کے دوران ریلوے بریج گر پڑا _ 17 مزدور ہلاک، کئی زخمی

نئی دہلی _ ریاست میزورم کے سائرنگ علاقے میں زیر تعمیر ریلوے بریج  گر گیا۔ اس واقعے میں تقریباً 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بریج  کورنگ ندی پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بریج  کے  نیچے بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

 

یہ بریج سائرنگ اور بریابی کے درمیان تعمیر کیا جا رہا ہے۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کا اندازہ ہے کہ ریلوے بریج  کی تعمیر میں تقریباً 40 مزدور شامل تھے۔ لوہے کے بریج کے نیچے پھنسے 17 مزدور وہیں دم توڑ گئے ۔ مزید 30 مزدور  ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button