نیشنل

ادریس پاشاہ کے قتل معاملے میں پونیت کیریہلی اور دیگر 4 افراد گرفتار

بنگلورو۔ 5 اپریل (اردولیکس) کرناٹک پولیس نے مویشیوں کے تاجر ادریس پاشاہ کے قتل معاملے میں گاؤر کھٹکوں کے ایک گروپ کو گرفتار کر لیا ہے جس نے گذشتہ ہفتے مویشیوں کی منتقلی کے دوران ادریس پاشاہ نامی شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔

 

رام نگر کے سپر نٹنڈنٹ آف پولیس کارتک ریڈی نے بتایا کہ یہ گروپ پونیت کیریہلی اور اس کے 4 ساتھیوں پر مشتمل ہے جسے راجستھان کے بانسواڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ 31 مارچ کو اہم ملزم پونیت کیریہلی اور اس کے ساتھیوں نے مانڈیا سے آنے والی ایک گاڑی کو روکا۔ انھوں نے گاڑی میں سفر کرنے والے 3 افراد پر الزام لگایا کہ وہ مویشیوں کو پڑوی ریاست گایوں کو  لے جارہے ہیں۔ گاؤر کھشکوں نے ان کے ساتھ گالی گلوج کی اور ان پر حملہ کیا۔ حالانکہ وہ کہہ رہے تھے کہ ان کے پاس مویشی خریدنے کی رسید ہے۔ ملزمین نے ان کے پاس سے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے بموجب ادرلیس پاشاہ کا جنھوں نے مزاحمت کی گاؤر کھشکوں نے پیچھا اور پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔

 

اس کے ایک دن بعد اور ادریس پاشاہ کی نعش ساتن پور میں پائی گئی۔ مقتول کے بھائی نے الزام لگایا کہ پونیت کیریہلی نے ان کے بھائی کو ہلاک کیا ہے۔ پولیس نے ترجیحی بنیادوں پر اس کیس میں کارروائی کی اور ملزمین کو پکڑنے کے لئے 4 ٹیمیں تشکیل دیں۔ انھیں آخر کار راجستھان میں پکڑا گیا جہاں وہ فرار ہو گئے تھے۔ ان پانچ ملزمین کو کرناٹک منتقل کردیا گیا ہے

اہم ملزم پونیت کیریہلی

متعلقہ خبر پڑھیں 

کرناٹک میں گاؤ رکھشکوں نے مویشیوں کے تاجر ادریس پاشاہ کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، دیگر دو زخمی

متعلقہ خبریں

Back to top button