نیشنل

سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کے ساتھ 8 وزرا نے لیا حلف _ ضمیر احمد خان بھی شامل _ کرناٹک حکومت کی حلف برداری تقریب میں 8 ریاستوں کے چیف منسٹرس شریک

بنگلورو _ سدارامیا نے کرناٹک کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا۔ کرناٹک کے گورنر توور چند گہلوت نے سدارامیا کو عہدے کا حلف دلایا۔ کرناٹک کانگریس کے  صدر  ڈی کے شیوکمار نے بھی ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ مزید 8 وزراء نے حلف اٹھایا۔ جن میں ضمیر احمد خان بھی شامل ہیں

اے آئی سی سی کے صدور ملکارجن کھرگے، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی، تمل ناڈو کے چیف منسٹر اسٹالن، بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار، بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسویداو، راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر بھوپیش بگھیل، ہماچل پردیش کے چیف منسٹر سکھویندر سنگھ، جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمنت سورین اور پڈوچیری کے چیف منسٹر رنگاسوامی بنگلور کے کانتھیراوا اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ ان کے علاوہ سی پی آئی لیڈر ڈی۔ راجہ، مدھیہ پردیش کے سابق سی ایم کمل ناتھ، فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور فلم اداکار کمل ہاسن موجود تھے۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کے بیٹے پرینک کھرگے وزیر کے طور پر حلف لینے والوں میں شامل تھے۔ ان میں سے کئی سابق وزیر ہیں۔ تمام سماجی گروہوں کو متوازن بنا کر کانگریس قیادت نے کابینہ میں جگہ فراہم کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button