تلنگانہ

تلنگانہ کے 10 متحدہ اضلاع کے لئے انچارج وزراء کا تقرر

تلنگانہ حکومت نے ریاست کے 10 متحدہ اضلاع کے لیے انچارج وزراء کا تقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی شانتی نے آج احکامات جاری کئے ہیں ورنگل  پونگولیٹی سرینواس ریڈی، کھمم کوماتی ریڈی وینکٹ ریڈی، کریم نگر اتم کمار ریڈی، رنگاریڈی سریدھر بابو، حیدرآباد پونم پربھاکر، میدک کونڈہ سریکھا، عادل آباد سیتااکا، نلگنڈہ تممالا ناگیشور راؤ، محبوب نگر دامودر راج نرسمہا، نظام آبادجے کرشنا راؤ کو مقرر کیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے وزراء متعلقہ اضلاع میں سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کی تقسیم کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button