جنرل نیوز

صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے ذمہ داران کا فاضل نگر کا دورہ اور دینی وتعلیمی جائزہ۔

آج بتاریخ 8 دسمبر 2022ء بروز جمعرات بعد نمازِ فجر *حضرت مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب* (صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر) کی قیادت میں شہر کریم نگر سے تقریبا 37 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع دیہات *فاضل نگر* کا دورہ کیا گیا۔

 

فاضل نگر دیہات میں خدمت انجام دینے والے مولوی مزمل صاحب نے علاقہ کی صورت حال اور لوگوں کی دینی حالت اور علاقہ کی پس ماندگی کا سے واقف کروایا۔مسجد میں جاری مکتب میں تعلیم پانے والے دیہات کے لڑکے اور لڑکیوں کا تعلیمی جائزہ *حافظ عبد الحکیم خان صاحب* (نائب صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر) اور *حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب* (جنرل سیکریٹری صفا بیت المال شاخ کریم نگر) نے لیا۔تقریبا 30 لڑکے اور لڑکیاں پابندی سے صبح دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔دیہات کے رہنے والے لوگ پتھر پھوڑ کا کام کرتے ہیں۔ جمعہ کی نماز میں اور جمعہ کی فجر میں اہتمام سے شریک ہوتے ہیں، بچوں میں بھی تعلیمی شوق کا فقدان ہے، گزشتہ تقریباً 20 سال سے شہر کریم نگر کے رہنے والے مولوی مزمل صاحب ناموافق حالات کے باوجود استقامت کے ساتھ دینی خدمات کو انجام دے رہے ہیں اور دیہات کے لوگوں میں دینی فکر وشعور بیدار کرنے اور بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی بے لوث اور قابلِ ستائش کوششیں کررہے ہیں۔اللہ تعالی ان کی خدمات کو قبول فرمائے ۔

 

بچوں میں پھل اور بسکٹ تقسیم کئے گئے اور حضرت مولانا کاظم الحسنی صاحب نے کہا کہ ان شاءاللہ آئندہ جلد ہی ایک اور دورہ کیا جائے گا۔مولانا نے طلباء کو نصحیت بھی کی اور آپ کی دعا پر صباحیہ نشست کا اختتام عمل میں آیا۔اس موقع پر *حافظ خورشید صاحب* (رکن صفا بیت المال شاخ کریم نگر) اور *مفتی محمد صادق حسین قاسمی* بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button