انٹر نیشنل

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عظیم فٹ بال کھلاڑی محمد حبیب کا انتقال

نئی دہلی: عظیم ہندوستانی فٹبالرمحمد حبیب کا آج انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 74 برس تھی ۔ان کا انتقال ان کے آبائی شہر حیدرآباد میں ہوا۔ حبیب کی گذشتہ دو سال‌سے‌یادداشت متاثر تھے اور وہ پارکنسن نامی مرض سے متاثر تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ ان کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔

 

 

وہ بنکاک میں سال1970 کھیلے گئےایشین ٹیمس میں برونز میڈل جیتنے والی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے۔ حبیب نے کولکتہ کی تین بڑی ٹیموں موہن بگان ، ایسٹ بنگال اور محمڈن اسپورٹنگ کی نمائندگی کی تھی اور 70-1960 کے دہے میں اپنے طویل کیریئر کے دوران ہندوستانی فٹبال کے مرکز کولکتہ میں چھائے رہے۔

 

 

سرکاری ملازمت کی کئی پیشکشوں کو قبول کرنے سے انکار کی وجہ سے انھیں ملک کا پہلا حقیقی پروفیشنل فٹبالر کہا جاتا تھا۔ حبیب نے ٹاٹافٹبال اکیڈیمی میں کو چنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔بعد میں انھوں نے انڈین فلبال اسوسی ایشن اکیڈیمی ہلڈیہ کے چیف کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button