تلنگانہ

فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار گانگت۔انڈین یونین مسلم لیگ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں احتجاجی جلسہ

حیدرآباد۔ 28؍اکتوبر (پریس نوٹ) انڈین یونین مسلم لیگ کے پرچم تلے مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام زیمریس بینکویٹ آڈیٹوریم وجئے نگر کالونی میں منعقدہ احتجاجی جلسہ میں علماء و دانشوان ملت نے غزہ پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار گانگت کیا۔

 

صدر مسلم لیگ تلنگانہ محمد شکیل ایڈوکیٹ نے اجلاس کی صدارت کی اور ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے غزہ پر جارحانہ حملوں اور بربریت کی شدید مذمت کی اور دنیا کے امن پسند ممالک سے فوری جنگ بند ی کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

 

جلسہ سے ریٹائر ہائیکورٹ جج چندرا کمار‘ صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک‘ علامہ تقی رضا عابدی‘ محمد ریاض احمد روزنامہ سیاست‘ عبدالحمید شوکت سینئر جرنلسٹ‘ مرزا یوسف بیگ‘ مظہر شہید‘ مسعود بیگ نے بھی اپنی تقاریر میں غزہ پر اسرائیلی حملہ کی شدید مذمت کی۔

 

مسلم یوتھ لیگ کے صدر میر حامد علی انجینئر نے تمام مہمانوں کا استقبال کیااور صلاح الدین پرویز نے جلسہ کی نگرانی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button