جنرل نیوز

جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ میں جدید داخلے جاری۔پانچ سالہ مختصر مدتی عالم کورس وایک سالہ انگریزی ڈپلومہ کا آغاز

حیدرآباد،23اپریل۔(پریس نوٹ)جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ ،شہر حیدرآباد کا قدیم ترین ادارہ ہے 54 سالہ خدمات کے سبب جنوبی ہند کا معروف ادارہ ہے، یہ ادارہ چار دہائیوں سے ملت کوقابل، باصلاحیت، دینی اور اسلامی رہنما، علماء، حفاظ اور مفتیانِ کرام فراہم کرتا آرہا ہے، جس میں ۱۱شوال المکرم سے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے، جہاں شعبہ حفظ، ناظرہ قرآن مع تجوید کے علاوہ درجاتِ عالمیت میں دورہ حدیث شریف تک کی معیاری تعلیم کا ماہر اساتذہ کرام کی نگرانی میں نظم ہے۔

 

(۱)شعبہ حفظ: کے لیے ناظرہ قرآن مجید باتجوید پڑھا ہوا ہونا ضروری ہے۔(۲)شعبہ عالمیت: کی تمام جماعتوں میں داخلے بذریعہ امتحان ہوں گے۔ (۳)شعبہ افتاء: میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ کے لیے دورہ حدیث شریف کا نتیجہ پیش کرنا لازمی ہے۔(۴)شعبہ تکمیل ادب: میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ کی کثرت کی وجہ سے داخلے محدود ہوں گے۔(۵)شعبہ ناظرہ وقاعدہ: میں طلبہ کی کثرت کی وجہ سے داخلے محدود ہوں گے۔(۶)پانچ سالہ مختصر مدتی عالم کورس: جامعہ ہذا کے تحت اس سال سے پانچ سالہ عالم کورس کا دارالاقامہ کی سہولیات کے ساتھ آغاز ہونے جارہا ہے، جس میں جید وماہر فن، تجربہ کار اور معیاری اساتذہ کرام کی خدمات حاصل رہےگی۔(۷)ایک سالہ انگریزی ڈپلومہ کورس: جامعہ ہذا میں امسال ایک سالہ انگریزی ڈپلومہ کورس کا آغاز ہوگا، جس میں انگریزی کے معیاری اساتذہ کی خدمات حاصل رہے گی، حافظانِ قرآن اور عالم کورس کی تکمیل نہ کرنے والے افراد بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں،

 

امامت یاخطابت کی خدمات انجام دینے کے خواہشمند حضرات کو ترجیح دی جائے گی۔ (۸)شعبہ عصری تعلیم: (انگریزی میڈیم) میں پرائمری تا یس یس سی برائے سال کے لیے محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں ۔اوقات ملاقات:صبح 9 تا 12 اور دوپہر 3 تا 5 ،مزید تفصیلات کیلئے 8463936513, 9849223211, پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button