اسپشل اسٹوری

مکہ مکرمہ۔مسجد الحرام کا بے مثال اور دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم

ریاض ۔ کے این واصف 

حرم مکی میں نصب لاجواب ساؤنڈ سسٹم اپنی کارکردگی اور بڑے نٹ ورک کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم مانا جاتا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ساؤنڈ سسٹم کو منظم رکھنے کے لیے 120 اہلکار کام کرتے ہیں جبکہ 8 ہزار لاؤڈ سپیکر مسجد الحرام اور بیرونی صحنوں کے علاوہ قریبی شاہراہوں پر نصب ہیں۔

 

“ایس پی اے” کے مطابق مسجد الحرام میں عام افراد تک نماز باجماعت کی آواز کو پہنچانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم کا منظم نیٹ ورک موجود ہے۔وہ اہلکار جو اس شعبے سے وابستہ ہیں وہ اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کرتے ہیں تاکہ اذان، اقامت اور نماز میں قرآت کی آواز بغیر کسی خرابی کے لوگوں تک پہنچ سکے۔

 

ساؤنڈ سسٹم کو فعال رکھنے اور بغیرکسی خرابی کے آواز کو سپیکروں تک منتقل کرنے کے لیے انتہائی منظم انداز میں کام کیا جاتا ہے۔ ہراذان سے چند سیکنڈ قبل ساؤنڈ سسٹم کو باقاعدہ چیک کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں سسٹم کے بیک اپ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ اچانک کسی بھی ممکنہ نقص کے سامنے آتے ہی متبادل سسٹم کو فعال کیا جا سکے۔

 

مسجد الحرام کے ساونڈ سسٹم کے نیٹ ورک پرکام کرنے والے ماہرین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ہمہ وقت سسٹم کا معائنہ کریں اور بر وقت کسی بھی نقص کو دور کریں۔خیال رہے کہ ماضی میں سادہ لاؤڈ سپیکراور مائیکرو فون استعمال ہوتا تھا اس وقت ایکولائیزر اور ساونڈ گرافک کا وجود نہیں ہوتا تھا جس سے آواز کی کوالٹی بھی اتنی عمدہ نہیں تھی جتنی کہ اب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button