اسپشل اسٹوری

حیدرآباد میں 11 ہزار 100 افراد کروڑ پتی _ دنیا کے امیر ترین شہروں میں حیدرآباد کو 65 واں مقام

حیدرآباد شہر میں 11,100 افراد کروڑ پتی۔

12 سالوں میں 78 فیصد اضافہ

حیدرآباد دنیا کا 65 واں امیر ترین شہر

‘دنیا کے امیر ترین شہروں کی رپورٹ 2023’ میں انکشاف

 

واشنگٹن _ 20 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شہروں کی فہرست میں حیدرآباد کو 65 واں مقام ملا ہے۔ ‘دنیا کے امیر ترین شہروں کی رپورٹ 2023’ کے مطابق حیدرآباد شہر میں کل 11,100 افراد کروڑ پتی ہیں۔ 2012 اور 2022 کے درمیان حیدرآباد میں ‘ہائی نیٹ ورتھ افراد’ کی تعداد میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس فہرست میں امریکہ کے شہر نیویارک نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ 31 دسمبر 2022 تک، نیویارک میں 3,40,000 کروڑ پتی ہیں، ہینلی اینڈ پارٹنرز نے  اپنی ‘امیر ترین شہروں کی رپورٹ 2023’ میں انکشاف کیا۔ اس فہرست میں کل 97 شہر شامل ہیں۔

 

جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو 2,90,300 کروڑ پتیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ سان فرانسسکو بے ایریا 285,000 افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ لندن، سنگاپور، لاس اینجلس، ہانگ کانگ، بیجنگ، شنگھائی اور سڈنی پہلے دس امیر ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ممبئی ہندوستان کے 59,400 کروڑ پتیوں کے ساتھ 21 ویں نمبر پر ہے۔ دہلی 30,200 کروڑ پتیوں کے ساتھ 36 ویں، بنگلور 12,600 کروڑ پتیوں کے ساتھ 60 ویں نمبر پر، کولکتہ 12,100 کے ساتھ 63 ویں اور حیدرآباد 11,100 کے ساتھ 65 ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button