انٹر نیشنل

روپئے کی قدرمیں کمی نہیں ہوئی بلکہ ڈالرمضبوط ہوا ہے۔ نرملا سیتا رامن کا عجیب وغریب بیان

نئی دہلی: مرکزی وزیرفینانس نرملا سیتارامن نے ڈالرکے مقابل روپیہ کی قدر میں کمی پر عجیب و غریب بیان دیا ہے جس پراپوزیشن کی جانبسے تنقید کی جارہی ہے۔ انھوں نے اپنے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے روپئے کی قدرمیں گراوٹ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ روپیہ کی قدر نہیں گر رہی ہے بلکہ اسے ہمیں اسے اس طرح دیکھنا چاہیے کہ ڈالرمضبوط ہو رہا ہے۔
روپیہ کی قدرمیں مسلسل گراوٹ سے ملک کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور کئی شعبوں میں اس کا اثر نظر آ رہا ہے۔ اگر روپیہ کی قدر اسی طرح گرتی رہی تو درآمدات مزید مہنگی ہو جائیں گی اور عوام پر بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button