Uncategorized

آندھراپردیش میں آئیل فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے 7 ورکرس کی موت

حیدرآباد _ 9 فروری ( اردولیکس) آندھراپردیش کے کاکناڈہ ضلع کی آئیل فیکٹری میں  زہریلی گیس کے اخراج سے  7 ورکرس کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ ضلع کے جی رام پیٹ علاقہ میں جمعرات کی صبح پیش آیا۔مہلوکین میں 5 کا تعلق پاڈیرو اوردیگر 2 کا پیداپورم منڈل سے ہے۔یہ افراد امباٹی سُبنا آئیل فیکٹری کے گیس کے ٹینک کی صفائی کاکام کررہے تھے۔تل کا تیل تیار کرنے والی اس فیکٹری نے ایک سال پہلے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔صفائی کے دوران زہریلی گیس کا اخراج شروع ہوا اور سات ورکرس کی موت ہوگئی کیونکہ یہ زہریلی گیس ان کی سانس کے ذریعہ اندر چلی گئی جبکہ ایک مزدور وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہا۔دس دن پہلے ان مزدوروں نے فیکٹری میں ملازمت شروع کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button