انٹر نیشنل
سعودی عرب میں خوفناک سڑک حادثہ۔ عمرہ زائرین کی بس حادثہ کے بعد شعلہ پوش۔ 20 جان بحق: سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
نئی دہلی: سعودی عرب میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کے دن اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین سے بھری ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی ، اس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ میں کم از اکم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔
Saudi Arabia : 20 pilgrims have been killed in an incident during which the bus carrying pilgrims enroute Makkah Al Mukkaramah from Al Asir Governorate met with an accident. #SaudiArabia pic.twitter.com/m9P6q2Wgry
— Anas Kashmiri (@Andersonvibee) March 28, 2023