ایجوکیشن

سیول سرویسس مفت کوچنگ، 83 مراکز پر ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 28 اگست: سیول سرویسس کی مفت کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا انٹرنس ٹسٹ ، آج مختلف ریاستوں میں قائم 83 مراکز پر منعقد ہوا ۔ اس ٹسٹ میں تقریباً دو ہزار طلبہ نے شرکت کی ۔
انٹرنس ٹسٹ کے دن امتحان کے سنٹرز پر اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت بھی رکھی گئی تھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی طلبہ نے آج انٹرنس امتحان میں شرکت کی ۔ اس طرح کل ملا کر ملک بھر میں تقریباً دو ہزار طلبہ نے اس انٹرنس امتحان میں شرکت کی ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈآئرکٹر انور احمد نے آج حیدرآباد میں اس ٹسٹ کے لیے قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انٹرنس کے آنسر شیٹس کے جانچنے کا عمل اگلے دو ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا اور اس انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ 12 سپتمبر کو کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button