نیشنل

سب کاساتھ،سب کاوکاس اورسب کاوشواس مودی لگاتےہیں جھوٹا نعرہ:سدرامیا

رائچور:کرناٹک کےسینئرکانگریس لیڈراورسابق چیف منسٹرسدرامیانے عوام سےجھوٹےوعدےکرنےکاوزیراعظم نریندرمودی پرالزام عائدکیا۔سدرامیانےکرناٹک کےرائچورشہرکادورہ کرتےہوئےکانگریس امیدوارمحمدشاہ عالم کےلئےانتخابی مہم چلائی۔اس موقع پرسابق وزیراعلی نےکہاکہ وزیراعظم نریندرمودی ہمیشہ سب کاساتھ،سب کاوکاس اورسب کاوشواس کانعرہ لگاتے ہیں۔لیکن انتخابات آتےہی یہ نعرہ بھول جاتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ بی جےپی نےکرناٹک کےاسمبلی انتخابات میں ایک بھی مسلماں کو ٹکٹ نہیں دی۔جبکہ کرناٹک میں مسلمانوں کی آبادی 14فیصدہے۔اسی طرح ریاست میں 2فیصدعیسائی رہتےہیں،اورانہیں بھی نظراندازکیاگیا۔سدرامیا نےکہاکہ کانگریس پارٹی جاریہ اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کو15اورعیسائی برادری کو3سیٹیں دی ہیں۔انہوں نےکہاکہ ملک میں کانگریس وہ واحدسیکولرسیاسی جماعت ہےجوکہ سبھی مذاہب اورطبقات سے تعلق رکھنے والوں کوساتھ لیکرآگےبڑھ رہی ہے۔اس موقع پرسدرامیانےرائچورسے کانگریس امیدوار محمدشاہ عالم کواکثریت سےکامیاب کرنے کی عوام سےاپیل کی۔اس موقع پر اے آئی سی سی سکریٹری وسابق رکن قانون سازکونسل این ایس بوس راجواورکانگریس کےمعروف نوجوان لیڈرروی بوس راجو کے علاوہ دیگرقائدین اورکارکن موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button