جرائم و حادثات

حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل کے سامنے سے دو ماہ کے بچہ کا اغواء _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 28 اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل کے پاس سے دو ماہ کے شیرخوار کو اغوا کرلیا گیا۔ نامعلوم خاتون اور لڑکا اپنی ماں کے ساتھ سوئے ہوئے بچے کو اٹھا  لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک خاتون اپنے دو ماہ کے بچے کے ساتھ عثمانیہ ہاسپٹل کے باہر فٹ پاتھ پر کئی مہینوں سے رہ رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی بیماری کی وجہ سے یہاں رہ رہی ہے۔ اس دوران جمعرات کی صبح ایک اور خاتون اور ایک لڑکے نے  فٹ پاتھ پر سونے والی ماں کے بازو سے دو ماہ کا بچہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ بچہ کو کپڑے سے ڈھانپ کر وہاں سے نکل گئے ۔ لیکن تھوڑی دیر بعد خاتون بیدار ہوئی  اور بچہ کو غائب دیکھ کر  پریشان ہو گئی۔اور  افضل گنج  پولیس سے شکایت کی۔

پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عثمانیہ ہاسٹل، افضل گنج کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی۔ فوٹیج میں ایک خاتون اور ایک لڑکے کو بچے کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خصوصی ٹیموں کے ساتھ ملزمین کی تلاش کر رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button