جنرل نیوز

تلنگانہ میناریٹی کمیشن چیرمین طارق انصاری کو کارپوریٹر یم اے قدوس کی مبارکباد

نظام آباد 4/ مارچ ( اردو لیکس) سینئر قائد و فاونڈر ممبر ٹی آریس پارٹی مسٹر طارق انصاری کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاست میناریٹی کمیشن چیرمین کے عہدہ پر فائز کرنے پر سینئر کارپوریٹر الحاج ایم اے قدوس نے مسٹر طارق انصاری کو دلی مبارکباد دی اور چیف منسٹر کے سی ریاستی وزیر و کارگزار صدر ٹی آریس تارک را ما راؤ یم یل سی مسز کے کو یتا اور نظام آباد یم یل اے بیگالا گنیش گیتا سے اظہار تشکر کیا کارپوریٹر یم اے قدوس نے مسٹر طارق انصاری کو بحیثیت ریاستی مینا ریٹی کمیشن چیرمین کے عہدہ پر فائز کیا جانا دیرینہ خواہشات کی تکمیل ہے

 

اور مسٹر طارق انصاری سے حق و انصاف کیا گیا ہے وہ ہر اعتبار سے عہدہ پر فائز ہونے والی معتبر شخصیت ہے انہوں نے کہا کہ مسٹر طارق انصاری حصول تلنگانہ ریاست کیلئے چیف منسٹر کے سی آر کے ساتھ ابتداء سے وابستہ رہتے چلے آرہے ہیں تلنگانہ تحریک کے دوران ہر مشکل حالات کا سامنا کیا ہے وہ ٹی آریس کے وفادار اور اپنے عہد کے پابند سپاہی ہیں کا رپورٹر یم اے قدوس نے کہا کہ مسٹر طارق انصاری کے والد محترم نظام آباد کے ممتاز و مشہور قانون داں اختر محی الدین انصاری مرحوم ایڈوکیٹ نے بھی اپنی زندگی حصول تلنگانہ اور مظلوم عوام و مسلمانوں کے حق و انصاف کیلئے وقف کر دی تھی

 

انہوں نے تلنگانہ تحریک کے دوران جیل کی محبتیں بھی برداشت کی ان ہی کے فرزند مسٹر طارق انصاری نے بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سال 2001 ء سے چیف منسٹر کے سی آر کے ساتھ وابستہ رہ کر علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کو یقینی بنایا جو ہمارے لئے فخر ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button