جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون کا قتل۔ نعش برہنہ حالت میں دستیاب

حیدرآباد۔ راجندر نگر کے قسمت پور علاقے میں ایک خاتون کی نعش پائے جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق ایک نامعلوم خاتون کی نعش برہنہ حالت میں قسمت پور پل کے نیچے پڑی ہوئی دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

 

 

پولیس کلوز ٹیم کے ساتھ موقع واردات پر پہنچی۔پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کے ساتھ پہلے جنسی زیادتی کی گئی اور پھر قتل کیا گیا۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ وہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کر رہے ہیں۔

 

 

راجندر نگر پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ کہیں اور قتل کرنے کے بعد نعش کو یہاں لا کر پھینک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button