جنرل نیوز

 حلقہ پارلمینٹ عادل آباد سے کانگریس امیدوار اے سنگنا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے اور حق رائے دہی کو صد فیصد کامیابی سے یقینی بنانے کی ضرورت 

بھینسہ میں منعقدہ بوتھ کمیٹی کے اجلاس معاون انتخابی انچارج ایم اے لطیف کا خطاب

بھینسہ یکم مئی (اردو لیکس)مجوزہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کے تمام قائدین متحدہ طور پر حلقہ پارلمینٹ عادل آباد کانگریس پارٹی امیدوار اترم سنگنا کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی سخت جدوجھد کریں اور اپنے آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھیں ان خیالات کا اظہار حلقہ پارلمینٹ عادل آباد معاون انتخابی انچارج ایم اے لطیف نے بھینسہ ٹاؤن میں سابقہ رکن اسمبلی و حلقہ مدھول پارٹی انچارج کانگریس بی نارائن راوکی صدارت میں کنگ پیالس بھینسہ پر منعقدہ بوتھ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست میں روبہ عمل لائی جارہی 6 ضمانتیں پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے عملی اقدامات سے عوام الناس کو گھر گھر پہنچ کر واقف کروایں تاکہ عادل آباد سے کانگریس پارٹی امیدوار اے سنگنا کو بھاری اکثریت حاصل ہوسکیں ایم اے لطیف نے کہا کہ مرکزی بی جے پی نریندر مودی کی حکومت میں عوام میں مہنگائی ، بے روزگار ی ، جی ایس ٹی سے پریشان کی حالتِ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکی ہے ایم اے لطیف نے کہا کہ قائد کانگریس پارٹی راہول گاندھی نے ملک گیر سطح پر عوام کے بنیادی مسائل سے زمینی سطح پر دس ہزار کیلومیٹر کی پیدل بھارت جوڑو یاترا اور نیائے یاترا کے ذریعہ ملک کی عوام میں محبت و بھائی چارے کی فضاء کو قائم اور نفرت کو ختم کرنے کا ایک موثر پیغام دیا ہے

 

انہوں نے بتایا کہ وہ بذاتِ خود راہول گاندھی کی یاترا میں شامل رہے ہیں کانگریس پارٹی حقیقی معنوں میں ملک کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود ی کے لئے اپنا ایک جامع انتخابی منشور جاری کیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ گانگریس پارٹی کے انتخابی منشور کو سماج کے تمام طبقات تک پہونچانے کی ذمہ داری ہر ایک کانگریس پارٹی کے کارکن پر عائد ہوتی ہے ایم اے لطیف نے کہا کہ بوتھ لیول کے قائدین حق رائے دہی کو صد فیصد یقینی بنانے کے لیے منظم و متحدہ ہوکر 13 مئ کو عوام کو الیکشن کے دن گھروں سے نکالنے کی مکمل کوشش کریں صبح کی اولین ساعتوں میں بوتھ لیول کے قائدین عوام سے رجوع ہوتے ہوئے انہیں پولنگ اسٹیشن تک پہونچانے کے لئے خاص طور پر خواتین کی رہنمائی کریں

 

ایم اے لطیف نے کہا کہ حلقہ پارلمینٹ عادل آباد سے کانگریس پارٹی امیدوار اے سنگنا کی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے صدراتی خطاب میں نارائن راؤ پیٹل نے کہا کہ تمام کانگریسی قائدین متحدہ طور پر ایک جٹ ہوکر پارٹی امیدوار اترم سنگنا کی کامیابی یقینی ہے موقع پر کانگریس قائدین مرلی گوڑ، متیم ریڈی،محمد شاہد،بھومنا، مقصود ، معیز،احد ساحل، حفیظ اللہ ،سراج الدین ،اصف،فاروق, سلیم،شنکر چندرے کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button