انٹر نیشنل

سعودی عرب -محفوظ کیا گیا اونٹنی کا دودھ بیکٹریا سے پاک۔ ایس ایف ڈی اے  

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ بوتلوں اور ٹیٹرا پیکس میں دستیاب اونٹنی کے دودھ میں کسی قسم بیکٹریا نہیں ہوتا۔ عاجل نیوز کے مطابق سعودی ایف ڈی اے نےایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر سربند ڈبوں میں فروخت کیے جانے والے دودھ کے حوالے دی گئی وضاحت میں مزید کہا ہے کہ اونٹنی کے دودھ کو محفوظ کرنے سے قبل اسے جدید طریقوں سے گزارا کر صحت بخش بنایا جاتا ہے۔

 

ایس ایف ڈی اے نے کہا کہ جدید ترین بوائلرز اورسسٹم کے ذریعے دودھ کو محفوظ کیے جانے کا ایک باقاعدہ اور لمبا پراسیس ہے جس کے بعد اسے بوتلوں اور ٹیٹرا پیک میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ باڑوں سے لیے گئے کچے دودھ کو استعمال کرنے سے گریز کیا جائے ۔

 

واضح رہے اونٹنی کا دودھ صحت افزا غذا اور متعدد بیماریوں کےلیے بہترین علاج بھی ہے۔ تاہم باڑوں سے خریدے جانے والے دودھ کو پینے سے قبل احتیاط کے طورپر ابال لینا بہتر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ایس ایف ڈی اے مملکت مین اونٹنی کے دوست کے استعمال کو عام کرنے بڑے پیمانے پر اقدام کررہی ہے۔ اس نے پہلے دارالحکومت ریاض

 

اور اس کے بعد جدہ اور مکہ مکرمہ میں دودھ کے فروخت کے سنٹرز قائم کئے ہیںاور یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اونٹنی کے دودھ کے فروخت سنٹرز مملکت کے ہر شہر مین قائم کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button