ایجوکیشن

راشٹراپتی نیلائم میں منعقدہ سائنس ایگزبیشن میں ڈان اسکول کے طلبہ کو چوتھا مقام

حیدرآباد۔ 28۔ فروری (پریس نوٹ) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی سرپرستی میں راشٹراپتی نیلائم سکندرآباد میں ہونے والی سائنس ایگزیبیشن میں ڈان ہائی اسکول کے طلبہ عبدالرزاق، شیخ ذاکر اور سید عمر نے اپنے پراجکٹ کے لئے چوتھا مقام حاصل کیا۔

 

انہوں نے انوویٹیو فارم کے عنوان سے اپنا پراجکٹ پیش کیا تھا۔ اس پراجکٹ میں حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ سے کئی اسکولوں نے شرکت کی۔ یہ نمائش منگل اور چہارشنبہ کو منعقد ہوئی۔ ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے

 

صدرنشین فضل الرحمن خرم نے طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کے پراجکٹ کی ستائش کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button