جرائم و حادثات

اسکول میں ٹیچر کے حملہ میں 11 سالہ طالبہ کی کھوپڑی میں فریکچر، ہاسپٹل میں زیرِ علاج

آندھراپردیش کے چتور ضلع کے پنگنورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے والدین اور مقامی عوام کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ مقامی پرائیویٹ اسکول میں 6ویں جماعت کی 11 سالہ طالبہ ساوتریکا ناگشری ، 10 ستمبر کو کلاس میں موجود تھی۔

 

اسی دوران ہندی کے ٹیچر نے کلاس میں  شور شرابہ کرنے  اس کے سر پر اسکول بیگ سے زور سے مارا۔ اچانک چوٹ لگنے کے بعد بچی کو شدید سر درد کی شکایت ہونے لگی۔ تین دن تک تکلیف برداشت کرنے کے بعد وہ اسکول نہیں جا سکی۔

 

والدین اسے فوری طور پر پنگنورو کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل لے گئے جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے بنگلورو لے جانے کا مشورہ دیا۔ بنگلورو کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں کئے گئے تفصیلی معائنوں کے بعد پتہ چلا کہ طالبہ کی کھوپڑی کی ہڈی میں فریکچر آگیا ۔

 

اس صدمہ کے بعد گھر والوں نے پیر کی رات طالبہ کی ماں اور رشتہ داروں کے ساتھ مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر اسکول انتظامیہ کے خلاف شکایت درج کرائی۔

 

اس  واقعہ کے  سامنے آنے کے بعد والدین میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے  پولیس نے شکایت درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بچی بنگلورو ہاسپٹل میں زیرِ علاج ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button