جرائم و حادثات

حیدرآباد ایئرپورٹ پر  دبئی سے آنے والی خاتون کے بیاگ سے 12 کروڑ روپے کا ہائیڈروپونک گانجہ برآمد

حیدرآباد ایئرپورٹ پر  دبئی سے آنے والی خاتون کے بیاگ سے 12 کروڑ روپے کا ہائیڈروپونک گانجہ برآمد

 

حیدرآباد ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر کو گرفتار کیا گیا جو دبئی سے آئی تھی اور اس کے بیاگ سے کل 12 کلوگرام ہائیڈروپونک گانجا (ماریجوانا) برآمد ہوا، جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 12 کروڑ روپے ہے۔

 

سیکورٹی اہلکاروں نے اس کے بیاگ کی باقاعدہ جانچ کے دوران سبز اور گانجے جیسا مادہ برآمد کیا، جو ٹیسٹ کے بعد ثابت ہوا۔ ابتدائی طور پر 6 کلوگرام گانجا ضبط کیا گیا۔

 

مزید تفتیش میں معلوم ہوا کہ خاتون کا ایک اور چیک ان بیاگ مس کئے جانے کی شکایت کے تحت درج کی گئی تھی۔ یہ بیگ ہفتے کے روز حیدرآباد پہنچا، جس کی جانچ کے دوران مزید 6 کلوگرام گانجا برآمد ہوا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button