جرائم و حادثات

حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں 12 سالہ لڑکی کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 12 سالہ لڑکی کو گھر میں اکیلا پاکر نامعلوم شخص نے بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔

 

پولیس کے مطابق دیارگوڑہ علاقے میں رہنے والے کرشنا اور رینوکا کی بڑی بیٹی سہسرا، جو کیندریہ ودیالیہ اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ تھی، تعطیلات کی وجہ سے گھر پر اکیلی موجود تھی۔ اس دوران کسی نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے اس پر حملہ کیا، جس کے نتیجہ میں اس کے گلے، پیٹ اور سینے پر گہرے زخم آئے۔

 

واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب سہسرا کا چھوٹا بھائی سدوین دوپہر کے قریب اسکول کا لنچ باکس لینے گھر آیا تو اس نے بہن کو بستر پر خون میں لت پت پایا۔ فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی۔

 

اطلاع ملتے ہی بالانگر کے ڈپٹی کمشنر پولیس سریش کمار اور اے سی پی نریش ریڈی موقع واردات پر پہنچے۔ کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے کلوز ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ بھی طلب کئے گئے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button