جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن اور آئیٹا ضلع پداپلی کی جانب سے نو منتخبہ سرکاری ملازمین کو تہنیت۔

پداپلی:10/11/24لنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن اور آئیٹاضلع پداپلی کے زیر اہتمام تہنیتی پروگرام برائے نو منتخبہ سرکاری ملازمین ضلع پدا پلی منعقد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام کریسنٹ پبلک اسکول قدرت نگر میں منعقد کیا گیا۔ محمد محسن شریف سیکرٹری آئیٹا نے نظامت کی ہے۔پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کو محترمہ فاہرہ صاحبہ سیکرٹری تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن نے کی ہے بعد ازاں محترمہ انیسہ صاحبہ جنرل سیکرٹری تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن نے نعتیہ کلام پیش کیا ہے۔اُسکے بعد مفتی محمد استقام الدین قاسمی صدر تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن و آئیٹا ضلع پداپلی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے سامعین و نو منتخبہ سرکاری ملازمین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اُنکی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔بعد ازاں نو منتخبہ سرکاری ملازمین نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئےسامعین سے کہا کہ کسی بھی چیز کے حصول کے لئے محنت اور لگن کا ہونا ضروری ہے بغیر اُسکے کوئی چیز حاصل نہیں ہو سکتی، مزید کہا کہ ماں باپ کی خدمت اور اُنکی دعائیں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اخیر میں مہمان خصوصی جناب سید وجاہت اللہ عیاض آفاقی صاحب چیئرمین کریسنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی نے اپنی تقریر میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیّت کا صاف اور درست ہونا ضروری ہے۔نو منتخب سرکاری ملازمین سے کہا کہ اپنے اندر فراخ دلی پیدا کریں اور طلبہ کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں کو جیتیں۔بعد ازاں سرکاری ملازمین کو تہنیت اور شال پوشی کی گئی۔بعد ازاں سید وجاہت اللہ عیاض آفاقی صاحب چیئرمین کریسنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کو حکومت کی جانب سے تلنگانہ ٹیلنٹ اور انسپیریشن ایوارڈ ملنے پر تہنیت اور شال پوشی کی گئی ۔اس پروگرام میں سرکاری ملازمین آسیہ فرحت،اسماء کوثر،روح الاسلام،نظمہ تبسّم ،ملیحہ ارم،ڈاکٹر صادق پاشاہ،ناظمہ کے علاوہ تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن اور آئیٹاضلع پداپلی اراکین وہ ذمہ داران کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ مفتی محمد استقام الدین قاسمی صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button