جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی ایک اور واردات ۔ نوجوان لڑکی کا گلا کاٹ دیا گیا

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ واراث گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک 17 سالہ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

 

اطلاعات کے مطابق لڑکی کے ماموں زاد رشتہ دار نوجوان نے لڑکی کی ماں کی آنکھوں کے سامنے چاقو سے اس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ اس گھناونے واقعہ کے بعد ملزم نوجوان جائے واردات پر ہی چاقو اور اپنا موبائل فون چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واراث گوڑہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کا معائنہ کیا۔ کلوز ٹیم (فورنسک ٹیم) اور پولیس تفصیلات حاصل کر رہی ہیں۔

 

قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button