جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سرمایہ کاری کے نام پر 229 کروڑ کا دھوکہ۔ ڈی کے زیڈ ٹیکنالوجیز کا ایم ڈی اور اس کی بیوی گرفتار

حیدرآباد: سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دے کر معصوم افراد کو 229 کروڑ کا دھوکہ دینے والے ڈی کے زیڈ ٹیکنالوجیز کے ایم ڈی اور اس کی بیوی کو سی سی ایس نے حیدرآباد میں گرفتارکرلیا۔

 

پولیس کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر سید اشفاق راحیل اور اس کی اہلیہ سیدہ عائشہ ناز جو کہ ایک ڈائریکٹر ہیں کو گرفتارکرلیا۔ مبینہ طور پر سرمایہ کاروں کو کئی کروڑ کا دھوکہ دینے کے الزام میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولیس کے بموجب ملزمین اور ان کے ساتھیوں نے ماہ اگست میں کمپنی کو بند کردیا تھا۔

 

سرمایہ کاروں نے پولیس سے رجوع کیا اور شکایت کی۔ اس سلسلے میں ملڑضزمین کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا اور وہ فراری میں تھے آج ان دونوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button