انٹر نیشنل

مسجد نبوی میں زائرین کا اژدھام ہنوز جاری۔ ہر طرف روح پرور منظر

ریاض ۔ کے این واصف

مدینہ منورہ میں اقطاع عالم سے جانثاران نبی کریم کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے مسجد نبوی شریف مین زائرین کی تعداد مین بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہاہے۔مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ 6 سے 13 نومبر 2023 کے دوران 60 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ زائرین مسجد نبوی آئے۔

 

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’4 لاکھ 92 ہزار 349 سے زیادہ زائرین نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں صلاۃ و سلام پیش کیا۔ جبکہ ایک لاکھ 27 ہزار 671 نے ریاض الجنہ میں عبادت کی سعادت حاصل کی۔‘

 

انتظامیہ نے کہا کہ 10513 سے زائد زائرین نے معمر افراد کے لیے مختص مقامات سے استفادہ کیا۔
انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ 21820 تحائف زائرین میں تقسیم کیے گئے۔ 56640 سے زیادہ افراد کو مختلف مقامات کے راستوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

 

انتظامیہ نے بتایا کہ 48230 کو مختلف زبانوں میں معلومات دی گئیں۔ 11834 نے لائبریریوں سے استفادہ کیا۔ 99 ہزار آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ 91813 زائرین میں پیر اور جمعرات کو افطار پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button