حیدرآباد کی 3بالغ لڑکیوں کی یادگیری گٹہ لے جاکر عصمت ریزی۔ ملزمین گرفتار

حیدرآباد: شہر میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں نویں جماعت میں زیرِ تعلیم تین طالبات کو بہلا پھسلا کر لے جایا گیا اور تین ملزمین نے ان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ اطلاعات کے مطابق ملزمین نے لڑکیوں کو تفریح کے بہانے یادگیری
گُٹہ کے ایک ہوٹل میں لے جا کر اس گھناؤنے فعل کا ارتکاب کیا۔واپسی پر لڑکیوں نے ہمت جٹا کر والدین کو ساری روداد سنائی جس پر الوال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزمین کو گرفتارکرکے عدالتی تحویل میں
دے دیا۔ پولیس کے مطابق 20 ستمبر کو الوال پولیس اسٹیشن کی حدود سے تعلق رکھنے والی تین طالبات اسکول میں بتکماں تقریب کے بہانے گھروں سے باہر گئیں۔ ان کی ملاقات مانیکیشور نگر کے مدھو (19) سے ہوئی۔ مدھو نے بعد میں
اپنے دوست وارث گوڑہ کے ومشی اروند (22) اور قریبی رشتہ دار نیرج (21) کو بھی ساتھ بلا لیا۔پہلے سب نے ایک ہوٹل میں کھانا کھایا پھر لڑکیوں کو تفریح کا جھانسہ دے کر بس کے ذریعے یادگیری گُٹہ لے گئے۔ وہاں ایک لاج میں تین الگ الگ
کمرے کرائے پر لے کر تینوں لڑکیوں سے زیادتی کی گئی۔ اگلے روز اتوار کی شام کو لڑکیوں کو تارناکہ کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔لڑکیوں نے گھر پہنچ کر شکایت کی جس پر والدین پولیس سے
رجوع ہوئے اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔