جرائم و حادثات

17 سالہ لڑکے سے 37 سالہ خاتون کا عشق۔ رشتہ میں رکاوٹ پر ساس کے قتل کی کوشش

حیدرآبا: ریاست آندھرا پردش کے چتور ضلع میں 17 سالہ لڑکے سے دو بچوں کی ماں جس کی عمر 40 سال ہے ناجائز تعلقات کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ شادی شدہ خاتون نہ صرف کم عمر لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلق میں

 

ملوث ہوئی بلکہ اپنے تعلق میں رکاوٹ بننے والے گھر کے افراد کو قتل کرنے کی سازش بھی رچی۔پولیس کے مطابق چتور ضلع کے گریم پٹ گاؤں سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ شادی شدہ خاتون جس کے دو بچے

 

ہائی اسکول میں پڑھتے ہیں، اس خاتون کے ناجائز تعلقات اسی گاوں کے رہنے والے لڑکے سے قائم ہوگئے۔ دونوں کا بار بار ایک ساتھ باہر جانا اور تنہائی میں ملنا جلنا جاری تھا جس کا علم گھر والوں کو

 

ہوا تو شدید جھگڑا ہوا۔اس کے بعد خاتون نے اپنے تعلق میں رکاوٹ بننے والے شوہر اور ساس کو کسی نہ کسی طرح راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے نابالغ لڑکے کو ان کے قتل کے لیے اکسایا۔

 

چہارشنبہ کی رات جب گھر کے تمام افراد سو رہے تھے اس وقت نابالغ لڑکے نے اپنی معشوقعہ کی ساس پر حملہ کیا۔ اس نے ان کی آنکھوں میں مرچ پاوڈر چھڑک دیا اور چاقو سے گلا کاٹنے

 

کی کوشش کی۔متاثرہ خاتون کے چیخنے چلانے پر پڑوسی وہاں پہنچ گئے،بزرگ خاتون کو بچایا اور چتور سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

 

موقع پر موجود نابالغ لڑکے کو قابو میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کر کے جووینائل ہوم بھیج دیا۔اس واقعے کی اصل ملزمہ خاتون فی الحال فرار ہے

 

 

پولیس نے بتایا کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل کر اس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button