جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 4 سالہ لڑکی کا عصمت ریزی کے بعد قتل۔ وحشیانہ واردات ملزم گرفتار 

File photo

حیدرآباد ۔ شہر کے علاقہ نارسنگی میں پیش آئے وحشیانہ واقعہ میں ایک درندہ صفت شخص نے 4 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کر دیا‌ جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 

ریاست جھاڑکھنڈ سے تعلق رکھنے والا خاندان تعمیراتی مزدور کے طور پر کام کرتے ہوئے بی ایس آر لیبر کیمپ پوپال گوڑہ میں مقیم بتایا گیا ہے۔ اس جوڑے کی 4 سالہ بیٹی اتوار کی شام لاپتہ ہوگئی اور واپس نہیں ہوئی پولیس نے جب تحقیقات کیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی آخری مرتبہ ایک مزدور کے ساتھ نظر آئی۔

 

جس پر اس مزدور کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو اس نے اقبال جرم کر لیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم نے چاکلیٹ دلانے کے بہانے لڑکی کو لیبر کیمپ کے قریب سنسان علاقہ میں لے جا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ چیخ و پکار پر اس نے لڑکی کا گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا۔

 

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت 25 سالہ بسوا اورا کے طور پر کی گئی ہے جو مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے۔ ملزم شہر میں میستری کے طور پر کام‌ کیا کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button