Uncategorized

شہر میں سیل فون پر بات کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے والوں کی خیر نہیں 40 کیس درج

حیدرآباد: سیل فون پر بات کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے والے 40 افراد کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کیے ہیں۔ ہفتہ کے روز کلثوم پورہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے حدود میں خصوصی تلاشی مہم چلائی گئی۔

 

اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت پر گولکنڈہ زون کی اے سی پی دھن لکشمی کی نگرانی میں ریتی باؤلی جنکشن پر یہ مہم چلائی گئی۔ اس دوران سیل فون پر بات کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے والے 40 گاڑی سواروں کو حراست میں لیا گیا۔

 

بعد ازاں پولیس نے ان افراد کی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں کونسلنگ کی۔ انہیں ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور دورانِ ڈرائیونگ سیل فون پر بات کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

 

اس کارروائی میں کلثوم پورہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجندر پرساد اور دیگر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button