جرائم و حادثات

جنسی زیادتی کے بعد 5 سالہ لڑکے کا قتل ۔ حیدرآباد میں گھناؤنا واقعہ

File photo

حیدرآباد: شہر میں پانچ سالہ کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا گھناونا واقعہ پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے رامنتاپور علاقے میں چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کا 5 سالہ بچہ 12 اگست کو لاپتہ ہوگیا تھا

 

جس پر والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے تحقیقات کے دوران قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو بہار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، قمر، مشکوک حالت میں نظر آیا۔ اسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ بچے کو قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر

 

جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں قتل کر دیا۔پولیس نے جمعہ کے روز ملزم قمر کو گرفتار کرلیا ہے اور جھاڑیوں سے نعش کو برآمد کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button