جرائم و حادثات
5 سالہ بچی کا گلا کاٹ کر قتل ۔ نعش باتھ روم میں ملی۔ جگتیال ضلع کے کورٹلہ میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاؤن میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا۔ ایک درندہ صفت شخص نے پانچ سالہ لڑکی ہتیکشا ساکن آدرش نگر کا گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کر دیا۔ بچی ہفتہ کی شام سے لاپتہ تھی جس کے بعد اس کے والدین اور مقامی لوگوں نے تلاش شروع کی۔
تلاش کے دوران بچی کی نعش قریبی ایک مکان کے باتھ روم میں پائی گئی۔ والدین نے بتایا کہ بچی کو باتھ روم میں ہی گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ یہ مکان جس میں نعش دستیاب ہوئی اس کا مالک واردات کے بعد سے فرار ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور تفتیش جاری ہے۔