جرائم و حادثات

حیدرآباد کے معین آباد میں 50 نابالغ لڑکے لڑکیاں نشہ کی پارٹی کرتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد کے معین آباد علاقہ کے  پیدا منگلارم میں واقع "اوکس فارم ہاؤس” میں پولیس نے نابالغ بچوں کی  نشے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی پارٹی کو بے نقاب کر دیا۔

 

معین آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر دھاوا کرتے ہوئے  50 کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران غیر ملکی شراب کی 8 بوتلیں اور نشے کے دیگر شواہد برآمد ہوئے، جن میں دو نابالغوں کے گانجہ استعمال کی تصدیق بھی شامل ہے۔

 

پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک، پارٹی کے منتظمین، ڈی جے آپریٹرز اور شرکاء کے خلاف مقدمات درج کر دیے ہیں، جبکہ ڈرگ کنٹرول ایجنسی اور مقامی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ اس غیر قانونی نیٹ ورک کا مکمل پردہ فاش کیا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button