جرائم و حادثات
تلنگانہ کے نرمل میں گیس ڈیلر کے گھر سے 57 سلنڈرس ضبط

File photo
تلنگانہ کے نرمل میں گیس ڈیلر کے گھر سے سلنڈرس ضبط
نرمل: ریاست تلنگانہ نرمل ضلع کے مستقر شاستری نگر میں ایچ پی گیس ڈیلر سنتوش کے گھر میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے 57 گھریلو گیس سلنڈرس کو جمعرات کے روز حکام نے ضبط کر لیا۔
مقامی لوگوں سے اطلاع ملنے پر ریونیو حکام نے ویجلینس عملے کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔ یہ تمام سلنڈر مقامی عیدگاہ علاقے کے ایچ پی گیس ڈیلر سے متعلق ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے۔ گھر میں ان کا ذخیرہ کرنا غیر قانونی ہونے کی وجہ سے انہیں
ضبط کر کے ضلع سیول سپلائز محکمہ کے حکام کے حوالے کر دیا گیا، نرمل اربن تحصیلدار راجو نے یہ بات بتائی۔ملزم ڈیلر سنتوش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ گیس سلنڈرس بلیک میں فروخت کرنے کے لیے رکھے گئے تھے۔



