جرائم و حادثات
تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں جعلی نوٹوں کو پھیلانے والے 6 افراد گرفتار

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں جعلی نوٹ پھیلانے والے 6 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے پاس سے 7 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ، ایک کار، ایک موٹر سائیکل، 6 سیل فون، 5050 روپے کی نقدی ضبط ضبط کرلی گئی۔ یہ افراد اپنے ذاتی شوق کو پورا کرنے کے لئے جعلی نوٹ کا کاروبار کررہے تھے ان تمام کو میٹ پلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
۔میٹ پلی کے ڈی ایس پی اومامہیشور راؤ نے میڈیا کے سامنے ان افراد کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جگتیال ضلع کے تالڑلہ دھرمارم کا سنجیو، جگتیال ٹاؤن کا شیو کمار،نرمل ضلع کے کشن، گنگارام، ملیا اور اشوک کو جعلی نوٹوں کو پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس سے 7 لاکھ جعلی کرنسی نوٹ، ایک کار، ایک دو پہیہ گاڑی، 6 سیل فون اور 5050 روپے کی نقدی ضبط کی گئی۔




