جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں انجکشن دینے کے بعد 6 ماہ کے بچہ کی موت۔ ڈاکٹرس پر لاپرواہی کا الزام

حیدرآباد: شہر کے بنڈلہ گوڑہ جاگیر کے سن سٹی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے باعث چھ ماہ کا ایک شیر خوار بچہ فوت ہوگیا۔

 

یہ واقعہ ہفتہ کی دوپہر پیش آیا۔بنڈلہ گوڑہ جاگیر کے رہنے والے وشنو وردھن ریڈی کے چھ ماہ کے بیٹے کو بخار ہونے پر قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بچے کو ایک انجیکشن دیا۔ انجیکشن دینے کے کچھ ہی دیر بعد بچے کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ فوت ہو گیا۔خاندان والوں کا الزام ہے کہ بچے کو معیاد ختم (ایکسپائری ڈیٹ ) کا انجیکشن دیا گیا

 

جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ارکان خاندان اور رشتہ دار غصے میں ہسپتال پہنچ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ بعض افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی کوشش بھی کی۔صورتحال کشیدہ ہونے پر راجندر نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے ہاسپٹل کے عملے کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

بچے کی موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ ارکان خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بچے کی موت کے ذمہ دار افراد اور ہاسپٹل کے عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button